14 مارچ، 2024، 12:48 PM

مسلمانوں کو صہیونی حکومت کے مظالم سے غافل نہیں ہونا چاہئے، آیت اللہ جنتی

مسلمانوں کو صہیونی حکومت کے مظالم سے غافل نہیں ہونا چاہئے، آیت اللہ جنتی

ایرانی گارڈئین کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو غزہ کے حالات سے لاتعلق نہیں ہونا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈئین کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ جنتی نے ماہ رمضان میں قرآن کریم کی تلاوت ، اللہ سے دعا اور تقوی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا اور عوام اور مخیرین سے متاثر کی زیادہ سے مدد کی اپیل کی۔

آیت اللہ جنتی نے فلسطین میں عوام کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کی داستانیں دنیا بھر میں سنی جارہی ہیں۔ غزہ کے حالات مسلمانوں اور عالمی حریت پسندوں کے لئے نہایت پریشان کن ہیں۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمان ظلم سے نظریں نہیں چراسکتا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے۔

News ID 1922574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha